مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف نے عمرا ن خان کی جیل بھرو تحریک کو غیر اہم قرار دے دیا

لندن(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان کی جیل بھرو تحریک کو غیر اہم قرار دے دیا۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی لندن میں ملاقات ہوئی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نے عمران خان کی تحریک کوغیراہم قراردیتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں کوئی بات ہو تو کریں۔اس کے علاوہ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگرجماعتوں کیساتھ مل کر سوچیں گے کہ اگر عدم اعتماد لاتے ہیں تو عوام کو کیا فائدہ ہوگا۔