پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جوہانسبرگ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں 2 پاکستانی بہنوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے

جوہانسبرگ(پی پی آئی) ایشیا پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی 2 بہنوں ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل نے تاریخ رقم کر دی۔ دونوں بہنوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے۔جنوبی افریقہ میں جاری چیمپئین شپ کی 52 کلوگرام اوپن کیٹگری کی ڈیڈ لیفٹ میں سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ اوورآل میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ پی پی آئی کے مطابق سیبل سہیل نے پاکستان کے لیے 4 گولڈ میڈل جیت لیے ہیں۔سیبل سہیل نے اسکواٹ بنچ پریس ڈیڈ لفٹ اور اوور آل میں 4 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔سیبل کی بہن ویرونیکا سہیل نے 57 کلوگرام کیٹگری کے ڈیڈ لیفٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔ جبکہ اسکواٹ، بینچ پریس اور ڈیڈ لیفٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ویرونیکا سہیل نے اوورآل میں بھی گولڈ میڈل جیت کر کل 4 گولڈ میڈل اپنے نام کیے