کراچی(پی پی آئی) 2023-2024کے پہلے 11 مہینوں میں امریکا کو پاکستان کی تجارتی اشیا کی برآمدات 10.65 فیصد کم ہو کر 4.989 ارب ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.484 ارب ڈالر تھیں۔ اسٹیٹ بینک کیاعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ شمالی امریکا کو ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں کمی ہے۔اس کے برعکس، جولائی تا مئی مالی سال 2024 میں چین کو پاکستان کی برآمدات 42 فیصد اضافے سے 2.553 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق، مالی سال 2023 میں امریکا کو پاکستان کی برآمدات 5.17 ارب ڈالر رہی، جو پچھلے مالی سال کے 6.74 ارب ڈالر سے 23.28 فیصد کم ہے، پی پی آئی کے مطابق زیر جائزہ مدت کے دوران چینی برآمدات کا حصہ 9 فیصد تک بڑھ گیا۔
Next Post
کلاسیکی موسیقی کے استاد سلامت علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے
Thu Jul 11 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کلاسیکی موسیقی کے استاد سلامت علی خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے ہیں۔ استاد سلامت علی خان 12 دسمبر 1934ء کو بھارت کے ضلع ہوشیار پور کے علاقے شام چوراسی میں پیدا ہوئے، انہوں نے کم عمری میں ہی نام کے ساتھ استاد کا خطاب پا کر کلاسیکی موسیقی کو عروج بخشا، پی پی […]