کلاسیکی موسیقی کے استاد سلامت علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

کراچی(پی پی آئی)کلاسیکی موسیقی کے استاد سلامت علی خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے ہیں۔ استاد سلامت علی خان 12 دسمبر 1934ء کو بھارت کے ضلع ہوشیار پور کے علاقے شام چوراسی میں پیدا ہوئے، انہوں نے کم عمری میں ہی نام کے ساتھ استاد کا خطاب پا کر کلاسیکی موسیقی کو عروج بخشا، پی پی آئی کے مطابققیام پاکستان کے بعد وہ لاہور آ گئے، استاد سلامت علی خان کو پنج پٹیہ گلوکار کے لقب سے نوازا گیا، حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز عطا کیا۔وہ 11 جولائی 2001ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے اور لاہور کے سکیم موڑ قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، بوندا باندی کا امکان

Thu Jul 11 , 2024
کراچی(پی پی آئی) شہرقائدمیں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں جن کے باعث کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کااگلا سپیل20 جولائی کے بعدبارشوں کاسبب بنے گا،پی پی آئی کے مطابق موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت جنوب […]