شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممنوعہ فنڈنگ کیس،بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد کی عدالت میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کے سامنے عمران خان کے معاون وکیل پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 22 فروری کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے 28 تاریخ کو عمران خان کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 28 فروری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا اور مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔