ماہ رمضان کی آمد سے قبل میرواعظ کی رہائی یقینی بنائی جائے: خطیب جامع مسجد سری نگر
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق صاحب کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے فوری رہا ئی کا مطا لبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق انجمن کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں میر واعظ کی متواتر نظر بندی پر قابض بھارتی انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی رہائی کا مطالبہ دہرایا گیا۔جامع مسجد سرینگرکے خطیب و امام حئی مولانا سعید احمدنقشبندی نے بھی میرواعظ عمر فاروق کی لگاتار نظربندی پر سخت ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ شب برات کی مقدس تقریب اور متبرک ماہ رمضان کی آمد سے قبل میرواعظ کی رہائی یقینی بنائے۔
