شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی جیل بھرو تحریک سوشل میڈیا اور بیانات تک ہی محدود ہے: شیری رحمٰن

صرف تین دن میں ہی مذاحکہ خیز جیل بھرو تحریک ’ضمانت دو تحریک‘میں تبدیل ہو چکی ہے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک سوشل میڈیا اور بیانات تک ہی محدود ہے، دعوہ کیا گیا تھا ہر شہر سے 2 سو افراد گرفتاری دینگے لیکن تین دن گزرنے کے باوجود پورے ملک سے 2 سو افراد نے بھی گرفتاری نہیں دی،صرف تین دن میں ہی مذاحکہ خیز جیل بھرو تحریک ’ضمانت دو تحریک‘میں تبدیل ہو چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے فوٹو سیشن اور عمران خان کی خوشنودی کیلئے جن گنے چنے پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتاری دی وہ اب ضمانت کی درخواستیں دے رہے،خیبر پختون خواہ میں ایک بھی شخص نے گرفتاری نہیں دی۔ خیبر پختون خواہ کے لوگوں نے گرفتاری نا دیکر عمران خان کی ذاتی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ مسلسل من گھڑت اور جھوٹے بیانئے بنا کر لوگوں کو اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے استعمال نہیں کر سکتے۔ لوگ باشعور ہیں، وہ آپ کے بیانیوں اور یو ٹرن سے تنگ آ چکے ہیں۔ لوگوں کا آپ پر عدم اعتماد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے وہ انتشار اور بدامنی نہیں بلکہ سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔