مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان پر حملے کی درست تفتیش نہ ہونے میں رانا ثنا اللہ ملوث ہیں: یاسمین راشد

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پر حملے کی درست تفتیش نہ ہونے میں رانا ثنااللہ ملوث ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں کیونکہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ڈرٹی ہیری تحقیقات نہیں ہونے دے رہے، قاتلانہ حملے کے شواہد کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی۔یاسمین راشد نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پر حملے میں وفاقی اور نگران حکومت ملوث ہے، پنجاب کی نگران حکومت مسلم لیگ (ن) کے گھر کی باندی ہے، سب سے مقبول لیڈر کو قتل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے، اس میں وہ چار لوگ شامل ہیں جنہوں نے کیس کو خراب کیا، صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی؟ نئی جے آئی ٹی میں وہ چار افسر ہیں جنہوں نے ثبوت ضائع کرنیکی کوشش کی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے بڑی جھوٹی کوئی نہیں ہے، دوبارہ عدلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، اس بی بی کی تربیت ہی غلط ہوئی ہے، مریم نواز کو پتا ہے ابا جی سے کہہ کر ہر کام کرا سکتی ہیں، خدا کیلئے ملک اور قوم پر رحم کریں، آپ بہت مقبول ہیں تو ملک میں الیکشن کرادیجئے، آپ مقبول ہوں گے تو جیت جائیں گے ورنہ دوسری پارٹی جیت جائے گی۔