شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی

آئی ایم ایف کے ماہرین ہر نکتے کا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں:حکام وزارت خزانہ
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان نے پالیسی ریٹ میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط مان لی ہے۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔گزشتہ رات کو ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے پالیسی ریٹ میں اضافے پر اتفاق کر لیا، جس کے تحت پالیسی ریٹ 2 فیصد تک مزید بڑھایا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کے سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں ہورہی، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف سے آئندہ ہفتے مذاکرات مکمل ہونے کا قومی امکان ہے۔آئی ایم ایف کے ماہرین ہر نکتے کا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں، پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طے کی جارہی ہیں، پاور سیکٹر کے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو رواں برس جون تک غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اب آئی ایم ایف ان سے بھی بات کر رہا ہے جن ممالک سے زرمبادلہ آئیں گے۔