اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کھیتران کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ طاقتور پیشہ ور قاتل سردار کے خلاف مظلوم عورت کی آہ و بکا پر ریاست کو بروقت حرکت میں آنا چاہیے تھا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مجرم اور اس کے سہولت کار روزانہ خصوصی عدالتی سماعت اور فوری فیصلہ کے حقدار ہیں، مظلوم کی پکار سنی جائے۔خیال رہے کہ گزشہ روز کوئٹہ کی عدالت نے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کرائم برانچ کے حوالے کر دیا۔
Next Post
کراچی،ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن نے 9 نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
Fri Feb 24 , 2023
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے۔الیکشن کمیشن نے 9 نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے امیدوار دستبردار ہوگئے، […]
