خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکا پاکستان کیساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند

واشنگٹن (پی پی آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے وزارتی اجلاس جاری ہے، ہم پاک، امریکا تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک، امریکا مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں، دو دہائیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں 80 امریکی کمپنیوں میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانی ملازم ہیں، امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارتی مواقع بارے ا?گاہ کیا جاتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریباً پچاس فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات سمیت دیگر شعبوں میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں، طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر خطے کا امن خراب نہ کریں۔