پشاور(پی پی آ ئی)شوگر کے مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی کیلئے 36 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کردیے گئے۔خیبر پختونخوا میں فنڈز کی عدم دستیابی کیوجہ سے 24اضلاع میں شوگر کے مریضوں کو مفت ادویات نہیں مل رہی تھی۔انسولین فار لائف پروگرام نے ادویات فراہمی کے لیے کمپنیوں سے معاہدہ کر لیا۔صوبائی حکومت نے ایک ماہ میں ادویادت کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ سے مفت شوگر ادویات کا سلسلہ معطل تھا۔ادویات کی مفت فراہمی کیلئے 36 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔انسولین فار لائف پروگرام میں 58 ہزار سے زائد شوگر سے متاثرہ مریض رجسٹرڈ ہیں۔
Next Post
اقوام متحدہ نظربند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کیلئے اپناکردار ادا کرے: محمود ساغر
Sun Feb 26 , 2023
مظفر آباد /سری نگر(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیرکی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماؤں اور […]
