اقوام متحدہ نظربند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کیلئے اپناکردار ادا کرے: محمود ساغر

مظفر آباد /سری نگر(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیرکی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی فوری رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔کشمیر میڈیا کے مطابق حریت رہنام محمود احمد ساغر نے اپنے ایک بیان میں افسوس کا اظہارکرتے ہو ئے کہا کہ دوران حراست کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور کشمیری نظربندوں کو علاج معالجے کیلئے مناسب غذا اور وکلاتک رسائی کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے،بہت سے کشمیری سیاسی نظربند مختلف عارضوں میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو یاد دلایا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے دیرینہ مسئلے کو فراموش کر دیا گیا ہے اور مودی حکومت کشمیر ی عوام بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک رو ارکھے ہوئے ہے۔ محمود ساغر نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی نظر میں کشمیری مسلمانوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ، جنیوا کنونشن اورحتی کہ جموں و کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی 2018اور 2019کی رپورٹوں کو بھی بھارت نے کوئی اہمیت نہیں دی، بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ حریت رہنمانے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کو درپیش مشکلات اور کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم مقبوضہ علاقے میں بھیجے۔

Next Post

وزیراعظم شہبازشریف،آ صف زرداری کی رکھنی دھماکے کی مذمت

Sun Feb 26 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے،ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کااظہار اور اہلخانہ […]