شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلامی دنیا میں خواتین کے حقوق اور شناخت پر نیویارک میں کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا

نیویارک(پی پی آئی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے 8مارچ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ”اسلام میں خواتین:اسلامی دنیا میں خواتین کے حقوق اور شناخت کو سمجھنا“ کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان اس کانفرنس کا اہتمام خواتین کی حیثیت سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن کے 67 ویں اجلاس کے موقع پر کررہا ہے۔ کانفرنس کا مقصد اسلام میں خواتین کے حقوق کے بارے میں تصور اور حقیقت کے فرق کو ختم کرنا اور مشہور مسلم خواتین کے تجربات اور کامیابیوں کا جشن منانا ہے۔ اس فورم کا مقصد خواتین کی حیثیت سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن کے اجلاس کے موقع پر ایک سالانہ پالیسی ڈائیلاگ قائم کرنا ہے تاکہ چیلنجز سے نمٹنے اور او آئی سی ممالک میں خواتین کے کردار کو آگے بڑھانے کے مواقع تلاش کئے جاسکیں