اسلامی تشخص مٹانے کیلئے مغرب نواز ٹولہ مسلط کیاگیا‘حافظ حمداللہ

کوئٹہ ( پی پی آئی)پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ اسلامی تشخص مٹانے کے لیے مغرب نواز ٹولے کو ملک او رقوم پر مسلط کیا گیاتھا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام کوبحرانوں سے نکالنے کے لئے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا،جمعیت کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔آنے والا دور جمعیت کا ہے اور ماضی کی طرح آئندہ بھی جمعیت ہی عوام کے مسائل بھرپور انداز میں حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مثبت انداز میں سیاست کے قائل ہیں اورسیاسی میدان میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے موجود رہیں گے، عوام کی حمایت اور پاسداری کے لئے سرخرو ہوں گے،ہمارے کوئی ذاتی مفادات نہیں بلکہ عوام کے مفادات ہی مقدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام تعصبات اور علاقائیت سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کررہے ہیں عوام نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا،ہم بھی انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

Next Post

گوادر میں میر چاکر اعظم رند کا مجسمہ نصب

Mon Feb 27 , 2023
گوادر (پی پی آئی)ادارہ ترقیات گوادر نے گوادر کی اہم شاہراہ میرین ڈرائیو پر پدی زر پارک کے ساتھ جی ڈی اے آفس میں چاکراعظم رند کا مجسمہ نصب کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔