عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کسی بھی مہم جوئی کا قوم کے تعاون سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (پی پی آئی)عسکری قیادت کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی، لیکن پاکستان نے جرا?ت مندانہ انداز میں بھارت کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ دن اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی امن پسند قوم ہیں، تاہم مادر وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج نے ہمہ وقت تیار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انھوں ں ے کہا پاکستان جارحیت مسلط کرنے پر جنگ دشمن تک لے گیا، بھارت کو خوش فہمی میں بھرپور جواب کا سامنا کرنا پڑا، کسی بھی مہم جوئی کا قوم کے تعاون سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو دراندازی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو پاکستان نے مار گرایا تھا، نہ صرف گرایا بلکہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار بھی کیا اور بعد ازاں فنٹاسٹک چائے پلاکر باعزت طریقے سے رخصت کیا۔