خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گؤ ماتا رکھوالوں کے ہاتھوں ہریانہ میں 2مسلمان جاں بحق، نوح الور ہائی وے پر احتجاج

انٹرنیٹ خدمات معطل،ناصر اور جنید کی لاشیں لوہارو اسٹیٹ میں ایک جلی ہوئی کار سے ملی ہیں
چنڈی گڑھ(پی پی آئی)ہریانہ حکومت نے ضلع نوح (Nuh) میں تمام موبائل انٹرنیٹ خدمات کو 28 فروری تک معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ فرقہ وارانہ کشیدگی اور عوامی امن کو درہم برہم کرنے کے خدشات سے نمٹنے کے لیے کیاگیا ہے۔ خیال رہے کہ راجستھان سے تعلق رکھنے والے دو مسلمانوں ناصر اور جنید کے اغوا اور قتل کے بعد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے کے لیے نوح الور ہائی وے پر احتجاج ک جاری ہے، ناصر اور جنید کی لاشیں ہریانہ کے علاقہ بھوانی میں ملی تھیں۔ بعدازاں ضلع نوح میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی۔ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ موبائل انٹرنیٹ سروسز (2G/3G/4G/CDMA/GPRS) کی معطلی، بلک ایس ایم ایس سروسز (سوائے بینکنگ اور موبائل ریچارج) اور موبائل نیٹ ورکس پر تمام ڈونگل سروسز کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر سمیت کے ذریعے غلط معلومات اور افواہوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ ضلع نوح کے علاقائی دائرہ اختیار میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی 28 فروری کی درمیانی شب تک نافذ رہے گی۔۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق راجستھان کے بھرت پور ضلع کے گھاٹمیکا گاؤں کے رہنے والے ناصر اور جنید دونوں کو 15 فروری کو مبینہ طور پر گائے کے محافظوں (گاؤ رکشا) نے اغوا کر لیا تھا اور اگلے دن ان کی لاشیں ہریانہ میں لوہارو اسٹیٹ میں ایک جلی ہوئی کار سے ملی تھیں۔ راجستھان پولیس نے کہا ہے کہ اسے ایف آئی آر میں نامزد آٹھ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت ملے ہیں۔