پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، علی امین گنڈا پور الزام سے بری

اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور اور ان کے 2 بھائی الزام سے بری ہوگئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور اور دیگر کے خلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پرسماعت ہوئی۔سینئرسول جج محمد شبیر نے علی امین گنڈا پور اور ان کے 2 بھائیوں عمر امین گنڈا پور اور فیصل امین گنڈا پور کو مقدمہ سے بری کردیا۔علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائیوں کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Next Post

پاکستان کے سابق کرکٹر جرمنی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Mon Feb 27 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عتیق الزمان جرمنی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے۔ڈوئچے کرکٹ بورڈ کے مطابق عتیق الزمان ورلڈ کپ کوالیفائیرز کے لیے جرمن ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق ہائی پرفارمنس پروگرام کی تیاری بھی جرمنی میں عتیق الزمان […]