کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عتیق الزمان جرمنی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے۔ڈوئچے کرکٹ بورڈ کے مطابق عتیق الزمان ورلڈ کپ کوالیفائیرز کے لیے جرمن ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق ہائی پرفارمنس پروگرام کی تیاری بھی جرمنی میں عتیق الزمان کی ذمے داریوں میں شامل ہے۔عتیق الزمان نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔عتیق الزمان پاکستان اور انگلینڈ میں ڈومیسٹک اور ہائی پرفارمنس کوچنگ کر چکے ہیں۔
Next Post
پاکستان کی تھری ڈی فلم ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر ریلیز
Mon Feb 27 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ’اللّٰہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کے سیکوئل ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے لکھا […]
