کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی تھری ڈی فلم ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر ریلیز

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ’اللّٰہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کے سیکوئل ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ’پاکستان کی پہلی اسٹیریو اسکوپک 3D فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہوں جس میں مجھے بطور ولن دکھایا گیا ہے!پی پی آئی کے مطابق اْنہوں نے مزید لکھا کہ یہ تو صرف ایک جھلک ہے جو آپ سب کے لیے بنائی گئی ہے، ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں!‘ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپلوڈ کی گء فلم ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز ا?ف گاڈ‘ کے ٹیزر کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔اس فلم میں علی ظفر کے علاوہ، بشریٰ انصاری، ہمایوں سعید، میرا جی،انعم زیدی، نادیہ جمیل اور کئی دیگر مشہور اداکاروں کی آواز بھی شامل ہے۔