مصباح الحق پاکستان کے کامیاب کپتانوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے

ماسکو: شارجہ ٹیسٹ میں فتح کے بعد مصباح الحق پاکستان کے کامیاب کپتانوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ عمران خان پہلے اور جاوید میانداد دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔سری لنکا کے خلاف جیت مصباح الحق کو کامیاب ٹیسٹ کپتانوں کی لسٹ میں تیسرے نمبر پر لے آئی۔ مصباح نے 2010 سے 2014 تک 27 ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کی، جس میں سے 12 جیتے 7 ہارے اور8 برابر رہے۔کامیاب کپتانوں کی لسٹ میں عمران خان اور جاوید میانداد سرفہرست ہیں، دونوں کپتانوں نے اپنے دور میں قومی ٹیم کو14,14 ٹیسٹ جتوائے۔

Next Post

سوچی اولمپکس: دہشت گردی کی دھمکی پر امریکا کی روس کو تعاون کی پیشکش

Tue Jan 21 , 2014
ماسکو: روسی جمہوریہ داغستان کے علیحدگی پسندوں کی جانب سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دھمکی دی گئی ہے کہ وہ سوچی شہر میں ہونے والی سرمائی کھیلوں کے دوران حملے کر سکتے ہیں۔ امریکا نے روس کو عملی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ روس کے انسداد دہشت گردی کے حکومتی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ونٹر اولمپکس […]