اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شرکت سے منع کیا تھا: ولید اقبال کی والدہ کا بیان

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا۔ جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہیئے، عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالاتر ہے۔