اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسدادِ دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر

فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ، بینکنگ کورٹ نے تمام کیسز بغیر کارروائی ملتوی کردیے
اسلام آ باد(پی پی آئی) اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں مقرر تمام کیسز بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، عدالت کی جانب سے تمام دیگر کیسز میں سائلین کو نئی تاریخ دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ سکیورٹی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ دوسری جا نب اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست انسدادِ دہشت گردی کے جج راجہ جواد کی عدالت میں دائر کی۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر ہوں، سیاسی انتقام کے باعث مجھے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مجھ پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا جس کا میں مرتکب نہیں ہوں۔سابق وزیرِ اعظم نے استدعا کی ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے کیس میں ضمانت کنفرم ہونے سے پہلے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔