سرینگر میں پو سٹر چسپاں، پوسٹروں میں کشمیریوں پر بھارتی عزائم ناکام بنانے پر زور

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایک بارت پھر پوسٹر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں جموں و کشمیر کے عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف متحد ہو کر اپنی آواز بلند کریں۔کشمیر میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر ریزسٹنس موومنٹ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ اور جموں و کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی کی جانب سے سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پرچسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا گیاہے کہ کشمیریوں کیلئے یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مودی کے آباد کاری کے استعماری ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہو کر جہدوجہد کرنے پر زوردیاگیا ہے۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے اور وہاں پر غیر کشمیری ہندوؤں کو آباد کرنے کیلئے ایک مذموم منصوبہ پر عمل پیرا ہے تاکہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا سکے۔بعض پوسٹروں میں بھارت کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کے لیے اتحاد کے ساتھ آواز بلند کرنے کی ضرورت پر زوردیاگیا ہے اور کہاگیا کہ اپنی سرزمین کاتحفظ کرنا ہمارااولین فرض اور ذمہ داری ہے، ہمیں اپنے حقیقی موقف پر ثابت قدم رہنا ہوگاکیونکہ ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

Next Post

عدالت فارن فنڈد گھڑی چور ک کا پوچھ رہی مگر ملزم کے پاس وقت ہی نہیں: مریم اورنگزیب

Tue Feb 28 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے فارن فنڈد گھڑی چور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عدالت فارن فنڈد گھڑی چور ک کا پوچھ رہی مگر ملزم کے […]