نئی ٹیسٹ رینکنگ : نیوزی لینڈ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گیا

دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کو سیریز میں ایک صفر سے شکست دینے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو صلہ مل گیا۔ کیوی ٹیم پانچ پوائنٹس کی برتری سے ایک درجہ ترقی کر کے ساتویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ بھارت ریٹنگ پوائنٹس میں کمی کے باوجود دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ بر قرار ہے۔ آسٹریلیا کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی درکار ہے۔ درجہ بندی میں پاکستان کی 100 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

Next Post

جمی نیشم ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے تیسرے کیوی کرکٹر بن گئے

Wed Feb 19 , 2014
ویلنگٹن: جمی نیشم ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے بلے باز بن گئے ۔ نیشم نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سرانجام دیا ۔ 23سالہ بلے باز جمی نیشم نے 137رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 20چوکے شامل ہیں ۔ اس سے قبل کیوی کرکٹرز بروس ٹیلر اور […]