خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت پاکستان کیخلاف ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہے، صدر مملکت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کا موثر مقابلہ کرنے کیلئے سائبر اور بہتر انفارمیشن صلاحتیوں کے حصول سے کیا جا سکتا ہے۔صدر مملکت نے ایئر یونیورسٹی کے 10ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روایتی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سائبرقوت کا حصول ملک کو استحکام اور ترقی کی تیز ترین راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ بھارت نے ای یو ڈس انفو لیب کی جانب سے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب ہونے کے باوجود سبق نہیں سیکھا۔۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے جوہری ڈیٹرنس جیسے روایتی دفاع میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل کی ہے تاہم سائبر اسپیس میں مضبوط قدم جمانا بھی بقا کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ گزشتہ سال کی عالمی سائبر رینکنگ میں پاکستان شامل نہیں، یہ صورتحال، رجعت پسند ذہنیت میں ایک بڑی تبدیلی کے علاوہ کیریئر کے راستوں کے انتخاب میں نظر ثانی کا مطالبہ کرتی ہے۔ صدر نے نوجوانوں کو کوانٹم کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرنے کے بارے میں فیصلہ سازی پر زور دیا اور کہا کہ دنیا نے ان شعبوں میں ایک بے مثال تبدیلی دیکھی ہے۔انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاب مارکیٹس پر مکمل تحقیق کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ قومی اور بین الاقوامی اداروں ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک ہنر مند انسانی وسائل مہیا کرنے میں مدد فراہم کریگا، اس طرح ملک میں بے روزگاری کے مسئلہ کومناسب طریقے سے حل کیا جا سکے گا۔ سائبر سکیورٹی ڈسپلن کے پہلے بیچ کے بارے میں صدر مملکت نے اس یقین کا اظہار کیا کہ گریجویٹس پاکستان کی سائبر سپیس کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر صدر مملکت نے فارغ التحصیل طلبا کو ڈگریاں دیں اور مختلف شعبوں میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔