خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یکم مارچ سے کراچی کے مزید دو نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان

آجسے پنک بس سروس ماڈل کالونی،ٹاور روٹ،1 پر بسوں کی فلیٹ میں اضافہ کیا جائے گا: شرجیل میمن
کراچی (پی پی آ ئی)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے آج یکم مارچ سے کراچی کے مزید دو نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ آج سے پنک بس سروس کے ماڈل کالونی تا ٹاور روٹ ون کی فلیٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، پی ڈی این آر ٹی سی صہیب شفیق، آپریشن منیجر عبدالشکور و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ماڈل کالونی سے ٹاور پنک بس سروس روٹ،1 پر بسوں میں اضافہ، جبکہ پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل روٹ،2 اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ، 10 پر پنک بس سروس کے نئے روٹس کا آغاز آج یکم مارچ سے کردیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنک بس سروس روٹ 2، پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل کورنگی براستہ ناگن چورنگی، شفیق موڑ، گلشن چورنگی، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈرگ روڈ، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، سنگر چورنگی، کورنگی نمبر 5 تک چلائی جائیں گی،روٹ نمبر 10 پر نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، زیب النسا اسٹریٹ، میٹرو پول، تین تلوار، دو تلوار، عبداللہ شاہ غازی، ڈولمن مال، میکڈونلڈ اور کلاک ٹاور سی ویو تک پنک بس خواتین کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔شرجیل انعام میمن نے سندھ ماس ٹرانزٹ اور این آر ٹی سی کو ہدایت دی کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس پر سروے مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہاکس بے روڈ تک بھی پیپلز بس سروس چلانے کا جائزہ لیا جائے، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے مزید نئے روٹس کا بھی جلد از جلد آغاز کیا جائے۔