پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمپلیکس میں مظاہرہ توہین عدالت کے مترادف ہے: شیری رحمان
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمپلیکس میں مظاہرہ اور توڑ پھوڑر توہین عدالت کے مترادف ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنی ٹو یٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کورٹ پر اثرانداز ہونے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے جلوس اور مظاہرے کے ساتھ پیش ہو رہے ہیں،پہلے لاہور اور پھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تماشہ لاگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں مظاہرہ اور توڑ پھوڑ قابل تشویش اور توہین عدالت کے مترادف ہے۔
