زمان پارک کے باہر لگے حفاظتی بیرئیر ہٹا دیئے گئے

لاہور(پی پی آئی)لاہور پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر لگے سیکیورٹی بیریئرہٹا لیے گئے ہیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لاہور میں عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر چار ماہ قبل حفاظتی اقدامات کے لئے بیریئرز لگائے گئے تھے، جنہیں منگل کے روز ہٹا دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے لگائے زمان پارک کے باہر لگے بیریئرز واپس بھجوا دئیے گئے۔بیرئیر صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہٹائے گئے ہیں، جب کہ زمان پارک میں لگے اضافی کیمپوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اضافی بیرئیر اور کیمپوں کی وجہ سے سڑکیں تنگ اور سیکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا تھا۔ حفاظتی بیرئیرز کو عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے بعد ہٹایا گیا۔

Next Post

عمران نیازی گرفتاری سے بچنے کیلئے جلوس اور مظاہرے کے ساتھ پیش ہو رہے ہیں

Tue Feb 28 , 2023
پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمپلیکس میں مظاہرہ توہین عدالت کے مترادف ہے: شیری رحمان اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمپلیکس میں مظاہرہ اور توڑ پھوڑر توہین عدالت کے مترادف ہے۔ سماجی […]