لندن: انٹرنیشنل پلیئرزیونین کے صدر نے قطر میں 2022 فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد سردی کے موسم میں کرانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے سیکریٹری جنرل جیروم والکے نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ2022کا ورلڈ کپ جون جولائی میں نہیں کرایا جائے گا بلکہ تجویز ہے کہ ایونٹ کو پندرہ نومبر سے پندرہ جنوری کے درمیان کرایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو گرم موسم سے بچایا جاسکے۔ انٹرنیشنل پلیئرزیونین نے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ پلیئرزیونین کے صدر فلپ پیاٹ کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ بہت بڑی خبرہے کیونکہ پلیئرزیونین کا موقف تھا کہ کھلاڑی سخت گرمی میں ایونٹ نہیں کھیل سکتے اس لئے اسے ٹھنڈے موسم میں کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلیئرز یونین کا اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں کہ ورلڈ کپ کیلئے قطر کو میزبان منتخب کرنا غلط ہے یا صحیح۔ پیاٹ کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں قطر کا درجہ حرارت 35سے 45سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے جوکھلاڑیوں کیلئے کافی گرم ہے۔
Next Post
کارلوس سینز نے ارجنٹائن ڈاکارریلی میں مجموعی برتری حاصل کرلی
Thu Jan 9 , 2014
سان یوآن: دو مرتبہ کے ورلڈ ریلی چیمپئن کارلوس سینز نے ڈاکارریلی میں مجموعی برتری حاصل کرلی۔ موٹربائیک کٹیگری میں یوآن بریڈو کی مجموعی برتری برقرارہے۔ ڈاکارریلی کے چوتھے مرحلے میں ڈرائیور زنے سان یوآن سے چیلی کے ٹوتک 657 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ 2010 کے ڈاکار ریلی فاتح اسپین کے کارلوس سینزنے شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے […]
