جب بھی حکم ملے گا الیکشن کرا دیں گے:نگران وزیراعلیٰ پنجاب

لاہورکا رہنے والا ہوں، لاہو رکا کوئی پروجیکٹ نہیں رکنے دیں گے: محسن نقوی
بہت زیادہ گرفتاریوں کے پیش نظرکچھ لوگوں کو دیگر شہروں کی جیلوں میں بھیجا گیا
لاہور(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہیکہ جب بھی حکم ملے گا الیکشن کرا دیں گے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، ہمارا خیال تھا کہ گرفتاریاں دینے والے بہت زیادہ ہوں گے، بہت زیادہ گرفتاریوں کے پیش نظرکچھ لوگوں کو دیگر شہروں کی جیلوں میں بھیجا گیا۔الیکشن کرانے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں جب بھی حکم ملے گا، الیکشن کرا دیں گے۔پی پی آئی کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں لاہورکا رہنے والا ہوں، لاہورکا کوئی پروجیکٹ نہیں رکنے دیں گے، جاری پروجیکٹس کی تکمیل ترجیح ہے، جو پروجیکٹ کم وقت میں مکمل ہو سکتے ہیں، مکمل کرائیں گے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی سی بی سے معاہدہ ہوگیا ہے، پی سی بی لائٹس خریدیگا، لائٹس کرائے پر نہیں لیں گے، صرف لائٹس کیکرائیکی مد میں گزشتہ سال 60 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، رواں سال بھی لائٹس کیکرائیکا خرچ 50 کروڑ روپے تھا۔

Next Post

پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے سے زائد اضافے کا خدشہ

Tue Feb 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے سے زائد تک اضافے کاخدشہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دو تجاویز بھیجی ہیں۔ […]