کراچی (پی پی آئی)ڈھائی سال قبل شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے جلد ہی ریلیز ہونے والے اپنے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا۔پی پی آئی کے مطابق حمزہ علی عباسی نے اگست 2020 میں مختلف وجوہات کی بنا پر شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ دو سال سے اگرچہ حمزہ علی عباسی ٹی وی شوز میں بطور مہمان دکھائی دیے، تاہم انہوں نے بطور اداکار یا گلوکار کسی منصوبے میں حصہ نہیں لیا تھا۔لیکن اب انہوں نے اپنے آنے والے ڈرامے”جان جہاں ” کا موشن ٹیزر جاری کرتے ہوئے شوبز میں اپنی واپسی کا اعلان کردیا۔ ردا بلال کے لکھے ڈرامے کی ہدایات قاسم علی مرید دیں گے جب کہ اسے ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنوار پروڈیوس کریں گی۔جان جہاں، ممکنہ طور پر ماہ رمضان میں نشر کیا جائے گا۔
Next Post
جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں پی ٹی آئی
Tue Feb 28 , 2023
کارکنوں کی گرفتاری کیلئے مانسہرہ میں حلف برداری بفہ(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں عدالتی گرفتاری کا حلف اٹھایا۔پی پی آئی کے مطابق مانسرہ کے علاقے بفہ میں ایک تقریب کے دوران سابق اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے اجتماعی طور پر گرفتاری […]
