نواز شریف کے دور میں کشمیر کو سڑکوں، ترقیاتی منصوبوں اور بااختیار نظام ملا:سینئر وزیر پنجاب

پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وینزویلا کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے فیلکس پلاسنشیا کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی

سمندری شعبے کی اصلاحات اور بندرگاہ کی کارکردگی: کراچی بندرگاہ کی عملی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام’ کے چیئرمین کی یو این ویمن کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں امریکی مشن کے وفد کا دورہ اندرون سندھ،امریکی معاونت سے جاری پروگرامز کا جائزہ لیا

میرپور خاص(پی پی آئی)پاکستان میں امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کی سربراہی میں امریکی وفد نے صوبہ سندھ کے متعدد دیہات کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے امریکی حکومت کی مالی معاونت سے جاری پروگرامز کا جائزہ لیا۔پی پی آئی کے مطابق اینڈریو شوفر نے امریکی حکام کے ہمراہ میرپور خاص میں قائم دیہی صحت مرکز میں یونیسیف کے نمائندگان سے ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائی قلت سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی، جب کہ پاکستان میں صحت کے نظام پر سیلابی تباہی کے گہرے اثرات کو سمجھنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیالکیا۔