صدر نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پی پی آئی) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران صدر کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ صدر مملکت نے فیصلہ کیا ہے کہ کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا نوٹفیکیشن واپس لیں، صدر کا کہنا ہے کہ کے پی میں گورنر نے اسمبلی تحلیل کی اس لیے انتخابات کی تاریخ دینا بھی انہی کا اختیار ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب تک صدر نے ایڈوائس واپس کیوں نہیں لی؟ اس پر سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ صدر مملکت جلد ایڈوائس واپس لیں گے۔

Next Post

سوشل میڈیاپر خاصی ایکٹیوحرا مانی کا نیا گانا" یاریاں " جاری،

Tue Feb 28 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اداکاری سے گلوکاری کی جانب، حرا مانی کا نیا گانا یاریاں جاری کردیا گیا، اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا میں خاصی ایکٹیو ہیں، بعض اوقات حرا کو ان کے فوٹو شوٹس اور ویڈیوز کی وجہ سے ٹرولنگ کی جاتی ہے۔ تاہم ان سب ٹرولنگ کے باوجود بھی حرا اپنے ٹیلنٹ کوشو کرنے […]