مہنگائی،اشیائے خورد ونوش اور ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ سے ای او بی آئی پنشنرزمتاثر

ماہانہ ساڑھے آٹھ ہزار روپے ملتے ہیں حالانکہ دوران ملازمت ماہانہ کنٹری بیوشن جمع کرایا ہے
حیدر آباد(پی پی آئی). ای او بی آئی پنشنرز فورم نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ مہنگائی،اشیائے خورد ونوش اور ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ سے ای او بی آئی پنشنرز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جنھیں ماہانہ صرف ساڑھے آٹھ ہزار روپے ملتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ پنشنرزنے دوران ملازمت ماہانہ کنٹری بیوشن جمع کرایا تھا جو اربوں روپے کی صورت ای او بی آئی کے پاس موجود ہے۔ اس لئے پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے

Next Post

صدر مملکت عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی ملاقات

Tue Feb 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)صدر مملکت عارف علوی سے خیبر پختونخوا کے گورنر غلام علی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کے انتخابات سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔