ملک بھر میں کورونا کے مزید 37مثبت کیسز رپورٹ،مثبت ٹیسٹ کی شرح 0.77 فیصدریکارڈ

اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار پھر تیز ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 77مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار831کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 37افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.77 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوئے،جبکہ 13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

جوڈیشل کمپلیکس پر مبینہ حملہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

Wed Mar 1 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف جوڈیشل کمپلکس پر مبینہ حملہ کرنے پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان، راجہ خرم نواز، مراد سعید،علی نواز اعوان سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا […]