شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

”جسٹ پلے فٹبال“ کے پلیٹ فارم سے بچوں کی گرومنگ کیلئے شاندار فٹبال میلہ انڈر12‘14اور16کے تین سو سے زائد کھلاڑی ایکشن میں ہونگے‘صدرارشد جمال

کے پی ٹی اسٹیڈیم میں شعیب صدیقی‘ طارق ہدا اور حافظ عبدالہادی بلو افتتاح کریں گے
کراچی(پی پی آئی)”جسٹ پلے فٹبال“ کے صدر ارشد جمال اور نائب صدر سید زین رضوی”جسٹ پلے فٹبال“ کے پلیٹ فارم سے گراس روٹ لیول پر یوتھ فٹبالرز کو پروموٹ کرنے کا مشن لے کر میدان میں آگئے ہیں۔اپنی مدد آپ کے تحت انڈر12‘14اور16 کی تیاری زور و شور سے جاری ہے جس کی شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا افتتاح4مارچ کو کے پی ٹی اسٹیڈیم میں فیڈرل چیف کمشنر انفارمیشن گورنمنٹ آف پاکستان شعیب صدیقی‘چیئرمین کے پی ٹی طارق ہدا اور سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حافظ عبدالہادی بلو کے ہمراہ کریں گے‘ صدر”جسٹ پلے فٹبال“ ارشد جمال نے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ4سے15مارچ تک سر بازی رگاؤنڈ لیاری میں کھیلا جائے گا جبکہ اس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر کیا گیا ہے‘ تینوں ایچ گروپ میں آٹھ آٹھ ٹیمیں شامل ہیں جنہیں کلر کٹ اور دیگر تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں‘ ارشد جمال نے مزید بتایا کہ اس ایونٹ میں معروف اور شہرت یافتہ کوچ جاوید علی سومرو کو ٹیکنیکل ڈائریکٹر جبکہ ذاکر خان کو کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے‘ میڈیا کمیٹی میں طارق اسلم‘اسحاق بلوچ اور سلیم عارف شامل ہیں۔فیڈرل چیف کمشنر انفارمیشن گورنمنٹ آف پاکستان شعیب صدیقی اتوار4مارچ کو افتتاحی تقریب میں براہ راست کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی پہنچیں گے۔