پاکستان غریب کیلئے بڑی جیل اور ڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان غریب کیلئے بڑی جیل اور ڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں موجود سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف نے 98 جیسی 4 مزید سخت شرائط کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ موڈیز نے ریٹنگ بھی کم کردی اور ڈیفالٹ کے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی، سیلز ٹیکس بھی 17 سے 18 فیصد کردیا ہے۔اپنی ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ ایل پی جی بجلی مہنگی اور پیٹرول نایاب ہونے جارہا ہے اور پاکستان غریب کے لئے بڑی جیل اور ڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے، کوئی سمندر کوئی سڑک پر اور کوئی گھر پر بھوک کا مارا مر رہا ہے۔ 10 مہینے کے دوران سوائے اپنے کیس ختم کرانے کے حکومت کی کوئی کاکردگی نہیں ہے تاہم ججوں کو تقسیم کرنے کی 1998 کی سازش ہورہی ہے اور ملک 98 کے حالات میں جارہا ہے۔

Next Post

اسد عمر سمیت 3 پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل

Wed Mar 1 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کے 3 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی […]