راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ سیاسی معاشی استحکام کی طرف پہلاقدم ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پرسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ سیاسی معاشی استحکام کی طرف پہلاقدم ہے،یہ جمہوریت کی جیت اورشب خون مارنے والوں کی شکست فاش ہے،جو بھی سپریم کورٹ کے فیصلے میں رکاوٹ ڈالے گاخس وخاشاک کی طرح بہہ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپنابسترباندھ لے،کے پی کے اورپنجاب میں عمران خان کی حکومت بنے گی،کرپٹ سازشی ٹولہ زمین بوس ہوجائیگا۔
Next Post
نواز شریف کیلئے سزائیں اور عمران کیلئے جزائیں انصاف کا خون ہے
Wed Mar 1 , 2023
سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے: سعد رفیق اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خوا جہ سعد رفیق نے صوبا ئی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قانون اورانصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ نواز […]