یقینی شکت سے خوفزدہ نااہل حکمران ٹو لہ چاہتا ہے کہ انتخابات نہ ہوں
آئین شکن حکمران عدلیہ کے خلاف غیر مناسب لہجہ اختیار کر رہے ہیں
لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال فوری طورپر عام انتخابات کاتقاضاکرتی ہے لیکن موجودہ حکمراں اتحاد انتخابات سے لرزہ بر اندام ہے کیونکہ یقینی شکت سے خوفزدہ نااہل حکمران ٹو لہ چاہتا ہے کہ انتخابات نہ ہوں۔پی پی آئی کے مطابق پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ آئین شکن حکمران عدلیہ کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ اختیار کر رہے ہیں۔