مہنگائی 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ملک میں مہنگائی کی شرح 31.1 فیصد پر پہنچ گئی جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے، کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کی گئی مہنگائی کی شرح فروری میں بڑھ کر تاریخی بلند ترین سطح 31.55 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی گزشتہ مہینے 27.60 فیصد پر تھی، اس سے قبل اپریل 1975 میں مہنگائی کی شرح 29.3 فیصد تھی جبکہ فروری 2022 میں مہنگائی کی شرح 29.3 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ایک سال کے عرصے میں پیازکی قیمت میں 416فیصد، مرغی 96فیصد، انڈے 78فیصد اور چاول کی قیمت میں 77 فیصد اضافہ ہوا۔چنے، مونگ کی دال، سگریٹ، ماش کی دال، آٹا، خوردنی تیل، گھی، تازہ پھل، دودھ، مشروبات، مچھلی، گوشت سبزیاں مزید مہنگی ہو گئی ہیں، درسی کتابوں کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 63 فیصد سے اور گیس کی قیمتوں میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے، گاڑیوں کے سپیئرپارٹس اور ٹرانسپورٹ کرایہ میں بھی بڑا اضافے ہوا ہے۔

Next Post

نالاائق اعظم شہباز شریف نے 50 سالہ مہنگائی کاریکارڈ توڑ دیاہے: فرخ حبیب

Thu Mar 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نالاائق اعظم شہباز شریف نے 50 سالہ مہنگائی کاریکارڈ توڑ دیاہے۔ اپنی ٹو یئٹ میں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقہ کا گزر بسر ناممکن ہوگیا ہے غریب فاقوں پر آگیا ہے بجلی کے […]