اسلام آ باد(پی پی آئی)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے دفاعی تجزیہ کار اور ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف دائر مقدمے ختم کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جمعرات کے روز امجد شعیب کے خلاف سرکاری ملازمین کو حکومت کے خلاف اکسانے کے مقدمے کے خلاف دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت پر کچھ دیر کیلئے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔عدالت نے دفاعی تجزیہ کار اور ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف دائر مقدمے ختم کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو تھانہ رمنا اور تھانہ لوہی بھیر پولیس نے مشترکہ آپریشن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا، انہیں پہلے تھانہ رمنا میں منتقل کیا اور پھر تھانہ رمنا سے نامعلوم مقام پرمنتقل کیا گیا۔
Next Post
پاکستان میں جمہوری اداروں اور جمہوری عمل کے ساتھ ہیں: امریکا
Thu Mar 2 , 2023
امریکا کسی ایک امیدوار یا شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتا: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ واشنگٹن (پی پی آ ئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں جمہوری اداروں اور جمہوری عمل کے ساتھ ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان میں آئندہ انتخابات میں […]