آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی امیدوار بلامقابلہ چئیرمین ضلع کونسل میرپور منتخب

میرپور(پی پی آ ئی) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار راجہ نوید اختر گوگا بلا مقابلہ چئیرمین ضلع کونسل میرپور منتخب ہو گئے۔میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کے عمل کا آغاز صبح 10 بجے ہوا تھا جو کہ دن 2 بجے تک جاری رہے گا۔میئر کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان خالد اور (ن) لیگ کے امیدوار عبدالرزاق کے درمیان مقابلہ ہے، ڈپٹی مئیر کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار رمضان چغتائی اور مسلم لیگ (ن) کے خواجہ راشد صدیق آمنے سامنے ہیں۔ضلع کچہری میرپور میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Next Post

اٹلی کشتی حادثے میں 17 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا: ترجمان دفترخارجہ

Thu Mar 2 , 2023
اٹلی اور لیبیا کشتی حادثوں میں 9 پاکستانی جاں بحق اور 2 لاپتہ ہیں: دفترخارجہ اسلام آ باد(پی پی آ ئی) دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اٹلی اور لیبیا کے ساحلوں پر دو حادثات میں 9 پاکستانی جاں بحق اور 2 لاپتہ ہوگئے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے […]