سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گوادر میں چینی کمپنی نے فش پروسیسنگ فیکٹری کی تعمیر شروع کر دی

گوادر/کراچی (پی پی آئی)چینی کمپنی نے گوادر فری زون ساؤتھ (فیز I)میں فش پروسیسنگ فیکٹری کی تعمیر شروع کردی ہے۔ہیزنٹیئن پیلیجک فشری اوورسیز بیس کمپنی نے چین سے اپنے صنعتی یونٹس درآمد کئے ہیں اور اب کولڈ سٹوریج اور مچھلی کی صنعت کیلئے ضروری دیگر سہولیات کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کمپنی نے گوادر فری زون (فیزI)میں 5,911 مربع میٹر پر ایک گودام بنایا ہے جس میں 2,000 مربع میٹر پر پھیلی معیاری ورکشاپ بھی شامل ہے جسے سبلیسر کے ڈیزائن کے مطابق تعمیر کیا جائیگا۔یہ گوادر فری زون کی پہلی ماہی گیری فیکٹری ہوگی۔ کمپنی نے پاکستان میں کام کرنے کیلئے تمام قانونی دستاویزات پہلے ہی مکمل کر لی ہیں۔ یہ صنعت مقامی افرادی قوت کومہارت دیگی، ملازمت اور کاروباری مواقع دونوں کے لحاظ سے مقامی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔