سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ میں کمپری ہنسو ہائیر سیکنڈری لطیف آباد فتحیاب

فائنل میں اقرا اسکول کو شکست۔شیراز، مرسلین کی عمدہ کارکردگی، ٹرافیاں تقسیم کی
حیدرآباد (پی پی آئی) انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کمپری ہنسو ہائیر سیکنڈری لطیف آباد نے جیت لیا۔علامہ اقبال ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 2 میں ایونٹ کے فائنل میں فاتح ٹیم نے اقرا اسکول حیدرآباد کو 9 رنز سے شکست دی۔ کمپری ہنسو اسکول نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 104 رنز بنائے۔ شیراز خان 20 گیندوں پر 45 رنز اور مرسلین خان 15 گیندوں پر 37 رنز بنا کے نمایاں رہے۔اقرا اسکول کے صدام حسین سرکی اور حسنین امجد نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں.جواب میں اقراء اسکول کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بناسکی۔ حسنین امجد نے 30 اور فہد سرکی نے 12 رنز بنائے۔نورحبیب اور شیراز خان نے دو دو اور مسلم خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی علامہ اقبال ہائی اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر حبیب احمد قریشی اورسندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ نے رنرزاپ اور ونر ٹیم کو ٹرافیاں پیش کیں۔