ہر حکومت نے مسائل ختم کرنے کے بجائے نئے مسائل کو جنم دیا:محمد حسین محنتی

اس وقت ملک میں حقیقی حزب اختلاف کا کردار صرف جماعت اسلامی ادا کررہی ہے
افغانی اور نعمت اللہ نے کراچی کی خدمت کی، اسی طرح نئی آنے والی قیادت بھی کرے گی
کراچی(پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی دیانت دار، ذمہ دار اور باصلاحیت قیادت کے برسراقتدار آنے سے ہی ہو سکتی ہے جماعت اسلامی اسی مشن کے لیے سرگرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔ صوبائی امیر کا کہنا تھاکہ ہر آنے والی حکومت نے مسائل ختم کرنے کے بجائے نئے مسائل کو جنم دیا ہے آج معاشی حالات کی وجہ سے کفایت شعاری کے دعویٰ ہورہے ہیں لیکن یہ صرف باتیں ہیں عوام مہنگائی، بے روز گاری اور دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں کرپشن اور بدانتظامی نے ملک کو تباہ کردیا ہے تاہم آزاد صحافت سے ہمیں اچھی توقعات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں حقیقی حزب اختلاف کا کردار صرف جماعت اسلامی ادا کررہی ہے حالانکہ ہماری پارلیمنٹ میں نمائندگی نہ ہو نے کے برابر ہے لیکن سینٹ میں سینیٹر مشتاق احمد خان، قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر چترالی اور سندھ اسمبلی میں سید عبدالرشید قوم کی آواز بن چکے ہیں

Next Post

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 14مارچ کو پنجاب کلچرل ڈے منایا جائیگا

Thu Mar 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام سرکاری وپرائیوٹ تعلیمی اداروں میں 14مارچ کو پنجاب کلچرل ڈے منایا جائیگا جبکہ تمام سرکاری وپرائیوٹ تعلیمی اداروں اوردفاتر میں بھی پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس روز روایتی لباس شلوار قمیص زیب تن کر کے آئیں اور خصوصی طورپر پاجامہ، […]