گوادر پورٹ کے ذریعے روسی گندم کی درآمد شروع

50ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر ایم وی لیلا چنا پہنچ گیا
گوادر/کراچی (پی پی آئی) گوادر پورٹ کے ذریعے روسی گندم کی درآمد شروع ہو گئی ہے، 50,000 میٹرک ٹن گندم سے لد ا پہلا بلک کیریئر ایم وی لیلا چناعلی الصبح گوادر پورٹ پر پہنچ گیا۔ 9بحری جہازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 450,000 میٹرک ٹن گندم درا?مد کی جائیگی۔ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ منسٹری نے 30 نومبر 2022 کو کھولے گئیٹینڈرکیلئے پیشکش جمع کرائی تھی۔ ای سی سی نے روسی کمپنی پروڈینٹورنگ سے جی ٹو جی کی بنیاد پر 372 فی میٹرک ٹن کی سب سے کم بولی کی منظوری دی تھی۔ پی پی آئی کے مطابق گوادر پورٹ سے اندرون ملک نقل و حمل پاسکو کی ذمہ داری ہے۔

Next Post

عمران کو ڈاکٹروں نے سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے گرین سگنل دیدیا

Fri Mar 3 , 2023
کارکنوں اور رہنماؤں کو انتخابی جلسوں کے لیے شیڈول کی تیاری کی ہدایت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابی جلسوں میں عوام سے خطاب کریں گے اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ڈاکٹروں نے سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں میں […]