سکرنڈ (پی پی آئی)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کو ناساز طبیعت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ترجمان خواجہ نوید کے مطابق سید زین شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، طبی امداد کے بعد انہیں واپس گھر منتقل کردیا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق گھر منتقل ہونے کے بعد سید زین شاہ کی پھر سے طبیعت بگڑنے لگی جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر فوری طور پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔خواجہ نوید کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین کے مطابق سید زین شاہ کو سانس لینے میں دشواری ہے اور نمونیہ کا اثر لگ رہا ہے۔ترجمان کے مطابق سید زین شاہ کی طبیعت ناسازی کا سن کر کارکنوں اور قیادت میں بیچینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔خواجہ نوید کے مطابق سید زین شاہ نے لانگ مارچ کی قیادت پارٹی کے نائب صدر روشن برڑو کو سونپ دی ہے۔دوسری جانب سندھ بچاؤ پیدل مارچ کے شرکا اور سندھ کی عوام کے لیے سید زین شاہ کا پیغام جاری کردیا گیا۔سید زین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بچاؤ پیدل مارچ کو اپنی منزل کی طرف رواں دواں رکھیں، بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ قوم، پارٹی، کارکنان اور قیادت کو کسی بھی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔سید زین شاہ نے کہا کہ جس جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ مارچ شروع کیا تھا وہ جنون اور لگن جاری رکھی جائے۔
Next Post
نوے دن میں الیکشن کافیصلہ آئین کے عین مطابق ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر
Fri Mar 3 , 2023
حیدرآباد(پی پی آئی)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنیکہا ہے کہ نوے دن میں الیکشن کرانے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے عین مطابق ہے جس پردونوں فریقوں کے وکلاء متفق تھے لہذا حکومت کو چاہئیے کہ وہ اس فیصلہ کو متنازعہ بناکرملک کوکسی […]
