اپنے ہم خیال افراد کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شامل
تمپ (پی پی آئی) معروف شخصیت اور ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر عبدالحفیظ ہوت نے اپنے ساتھیوں اور ہم خیال افراد کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اورسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے نیشنلڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن، جسٹس (ر) شکیل احمدبلوچ، ڈاکٹرمحمدنور بلوچ، نثار احمدبزنجو، ملابرکت بلوچ، ناظم الدین ایڈووکیٹ،مشکور انوربلوچ، فداشیر جوسکی ودیگر بھی موجودتھے۔ شمولیت کرنے والوں میں عبدالحفیظ ہوت، محمد امین، معتبرمحبوب علی ہوت، پرویز احمد ہوت، ڈاکٹرناصر ہوت، دراہوت، تاج خورشید ہوت، تاجل عمر رند، صلاح حفیظ ہوت، جہانگیر حفیظ ہوت، شاہ جہان حفیظ ہوت، عبدالحمید، سلال ناصر، قاسم، عباس، یعقوب، الہٰی بخش، شیر جان، عالیان ہوت ودیگر شامل تھے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے عبدالحفیظ ہوت ودیگر کو نیشنل پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مبارکبادپیش کی
