پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے

پشاور (پی پی آئی) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق دائر درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، درخواستیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔ فاضل عدالت نے قومی اسملبی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا محفوظ حکم سنایا، عدالت نے 16 اور 19 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Next Post

گوجرانوالہ میں دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

Sat Mar 4 , 2023
تینوں ذیشان شانی اور عامر حقیقی بھائی ہیں، وارداتوں میں خواتین کو نشانہ بھی بنایا لاہور(پی پی آئی) پولیس نے گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عامر، ذیشان شانی اور ساجد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان ذیشان […]